ابنا: علی اکبر صالحی کے ہمراہ ایک وفد بھی ہے اور وہ اردن کے حکام کے ساتھ علاقائی مسائل کے علاوہ شام کے بحران پر بھی بات چیت کریں گے اور شام کے بحران کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا نقطۂ نظر پیش کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ اپنے اس دو روزہ دورے کے دوران اردن کے حکام کے ساتھ شام کے بحران کے حل کی راہوں کا جائزہ لیں گے۔واضح رہے کہ اردن کی حکومت پر الزام ہے کہ وہاں امریکی فوجی دہشت گردوں کو تربیت دے رہے ہیں اور پھر ان دہشت گردوں کو شام بھیجا جا رہا ہے۔...../169
6 مئی 2013 - 19:30
News ID: 416743
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی شام کے حالات کے بارے میں اردن کے حکام سے بات چیت کے لیے اس ملک کے دارالحکومت امان پہنچ گئے ہیں۔